ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / یاترا روکی نہیں جائے گی: سلمان خورشید

یاترا روکی نہیں جائے گی: سلمان خورشید

Thu, 22 Dec 2022 23:03:28    S.O. News Service

لکھنو،22؍دسمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) سینئر پارٹی قائد سلمان خورشید نے آج کہا کہ کانگریس‘ کووِڈ سے متعلق تمام رہنمایانہ خطوط پر عمل کرے گی لیکن بھارت جوڑو یاترا روکی نہیں جائے گی۔

مرکزی وزیر صحت من سکھ منڈاویہ کی جانب سے راہول گاندھی اور چیف منسٹر راجستھان اشوک گہلوت کو یہ مکتوب روانہ کئے جانے پر کہ اگر کووِڈ پروٹوکول پر عمل نہیں کیا جاسکتا تو یاترا کو روکا جائے‘ خورشید نے یہ بات کہی۔

 


Share: